لاہور (سودی) گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی بڑھ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جس میں دن بھر اضافہ ہوتا رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 461 پوائنٹ تک بڑھ گیا۔ تیزی کے دوران متعدد مرتبہ سیل کا پریشر بھی آیا اور پرافٹ ٹیکنگ بھی جو ساتھ ساتھ جذب ہوتے رہے۔ مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ کمپنیوں کی طرف سے بہتر مالیاتی نتائج آنا اور شیئر ہولڈرز کیلئے غیر معمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان کرنا تھی جس پر سرمایہ کاروں نے نہ صرف ان کمپنیوں میں خریداری کی بلکہ ان کمپنیوں میں بھی خریداری کرتے رہے جن کے مالیاتی نتائج ابھی آنا باقی ہیں اسی طرح ایک صوبائی فنڈ نے بھی مارکیٹ میں بھاری خریداری کی جبکہ دیگر عناصر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہونا، آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ شامل تھے۔ گزشتہ روز نجی سرمایہ کاروں اور آرگنائزیشنز کی نیٹ خریداری تھی جبکہ انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور بیرونی فنڈز نے نیٹ سیلنگ کی۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 392پوائنٹ کے اضافہ سے 46340پر آ گیا۔ 242کمپنیوں میں اضافہ، 103میں کمی اور 23 میں استحکام رہا۔ 24کروڑ 31لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
لاہور سیکرٹری خوراک پنجاب نے ناقص گندم فلور ملوں کوفراہم کرنے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پاکپتن ساجد رفیق کی معطلی...
لاہور پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 8روپے کمی سے 489روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے326روپے...
لاہور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ...
جدہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور 18 قیراط...
لاہور پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں امریکہ کا دو ہفتے کا دورہ...
اسلام آباد ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ شماریات بیورو کے...
اسلام آبادملک میں سویا بین اور پام آئل کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میںبالترتیب 148.67 اور 9.87 فیصد...
لاہور آئل سیکٹر کے سٹیک ہولڈرز نے اوگرا کی فارن ایکسچینج نقصانات کے فرق کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار...