ڈبلیو ایچ او سربراہ کی طالبان وزیر سے ملاقات، افغان بحران پر تبادلہ خیال

10 فروری ، 2022

نیویارک (جنگ نیوز )عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے طالبان کے وزیر سے ملاقات میں افغانستان میں صحت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریسس اور افغان وزیر صحت قلندر عباد کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوئی ہے۔سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں صحت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔