پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی قائم کرنیکی تجویز زیر غور ہے:وزیرٹرانسپورٹ

10 فروری ، 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی تجویز منظوری کیلئے کابینہ میں بھجوا دی گئی ہے۔اس ا تھارٹی سے شعبہ ٹرانسپورٹ سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلےحل ہونگے۔ ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ٹرانسپورٹ سیکٹر پر منعقدہ ”پبلک پرائیوٹ ڈائیلاگ“ میںانہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی ترقی اورترویج سے ترقی کا پہیہ چلے گا اورسرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہونگے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بسوں کی فراہمی ٹرک، ٹرالرز، بس اڈے، ٹرک اڈے، گاڑیوں کی فٹنس، کمپیوٹرائزڈ کانٹے سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں اور منافع بخش پراجیکٹس ہیں۔ بس ٹرمینل بشمول کمرشل کمپلیکس کی تعمیر سے پرائیوٹ انوسٹرزبی او ٹی بنیادوں پرکاروبارسے منافع حاصل کر سکتے ہیں۔