ڈیلروں نے موٹر سائیکلوں کی فروخت بند کردی

10 فروری ، 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کی وجہ سے ڈیلروں نے ہنڈا سی ڈی 70،اور ون ٹو فائیو کی فروخت روک دی۔میکلوڈ روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ میں ہنڈا کی قیمتیں بڑھنے کی اطلاعات کے ساتھ ہی ڈیلروں نے سی ڈی 70 اور ہنڈا 125 کی قیت2ہزار تک بڑھا دی ،ڈیلروں نے سی ڈی 70 پر 5 سے 7 ہزار خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔