میں نے کسی کو قتل نہیں کیا،پیرس حملے کے ملزم کا عدالت میں بیان

10 فروری ، 2022

پیرس(اے ایف پی)پیرس حملے کے زندہ بچ جانےوالے ایک ملزم نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے کسی کو ان حملے کے دوران قتل نہیں کیا،32 سالہ صالح عبدالسلام نے عدالت کو بتایا کہ سال 2015 میں پیرس میں داعش کا جو حملہ ہوا تھا اس میں اس کا کردار قتل کرنے کا نہیں تھا،صالح عبدالسلام نے مزید کہا کہ اس نے کسی کو نہیں مارا اور نہ ہی کسی کو ٹھیس پہنچائی۔،یہاں تک کہ اس کی وجہ سے کسی کو خراش تک نہیں آئی۔