امریکہ میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی،ملزم جوڑاگرفتار

10 فروری ، 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ میں بٹ کوائن کی سب سے بڑی چوری پکڑی گئی ، ایک کارروائی کے دوران ملزم جوڑے کوگرفتار کرلیا گیا،ملزمان پر منی لانڈرنگ اور ملک کو دھوکہ دینے کا الزام ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں حکام نے اب تک ہونے والی بٹ کوائن کی سب سے بڑی چوری کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے پیچھے ایک آدمی اور اس کی بیوی کا ہاتھ ہے۔