دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز 17 فیصد کم ہوگئے

10 فروری ، 2022

کراچی ، لندن (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ ہفتے نئے کورونا وائرس کیسز کی شرح میں ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 17فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ کورونا کیسز کی شرح میں 50فیصد کمی کے ساتھ امریکا بھی شامل ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی شرح میں بھی سات فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بدھ کےر وز اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں نئے کیسز کی شرح مستحکم رہی تو کورونا کا شکار ہونیوالے افراد کیلئے قانونی طور رپر خود ساختہ آئسولیشن کرنے کی شرط رواں ماہ میں ہی ختم کردی جائیگی ۔