ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز میں سرمایہ کاری سہل بنارہے ہیں: عامر خان

10 فروری ، 2022

لاہور(سودی) ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہاہے کہ ایس ای سی پی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں لیکویڈیٹی اور مارکیٹ کی آؤٹ ریچ کو بڑھانے اور سرمایہ کار ی، خاص طور پر ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کو سہل بنانے کیلئے اقدامات کر رہاہے۔ایک ویبنار میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ای ٹی ایف پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ اور خاص طور پر میوچل فنڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہونگے۔ویبنار میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹرفرخ خان اوردیگرپینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ شرکاء نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاروں کے اخراجات کم ہوتے ہیں اور رسک بھی محدود ہوتا ہے۔