پی آئی اے اور این ایف ای ایچ مشترکہ شجر کاری کریں گے

10 فروری ، 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) نے ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک اور این ایف ای ایچ کے صدر نعیم قریشی نے دستخط کئے۔ پی آئی اے اور این ایف ای ایچ مشترکہ طور پر کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں شجرکاری کریں گے ۔شجر کاری مہم کا آغاز14 فروری سے ہوگا اور یہ اس سال کے اختتام تک جاری رہے گی۔ مختلف شہروں میں تقریباً 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نےکہا کہ پاکستان میں مزید تنظیموں اور اداروں کو وزیر اعظم کےکلین اینڈ گرین وژن کو حاصل کرنے کیلئےآگے آنا چاہیے تاکہ ہماری مادر وطن کو آنے والی نسلوں کیلئے بہتر جگہ بنایا جا سکے۔NFEH کے صدرنعیم قریشی نے کہاکہ ہم اپنے قومی پرچم بردار ادارے پی آئی اے کے ساتھ شراکت دار بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔