امریکی نائب صدر کے شوہر کی اسکول میں موجودگی کے دوران بم کی اطلاع پر کھلبلی

10 فروری ، 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی نائب صدر کے شوہر کی اسکول میں موجودگی کے دوران بم کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی ۔ امریکہ میں واشنگٹن کے ایک اسکول میں سیاہ فام تاریخ کے مہینے کی تقریب کے دوران بم کی اطلاع ملنے کے بعد ملک کی خفیہ سروس ایجنسی نے نائب صدر کمالا ہیرس کے شوہر ڈوگلاس ایم ہاف کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔