اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی منصوعات کا اجلاس منگل کوہوا جس میں وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام، صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تمباکو بورڈ متعلقہ سگریٹ کمپنیوں کو سختی سے پابند کرے کہ وہ کسانوں سے 1.4 ملین کلو گرام سر پلس ڈکلیئر شدہ تمباکو کی خریداری کو یقینی بنائیں اور تمام سگریٹ کمپنیاں اپنے کوٹے کے مطابق کسانوں سے مال اٹھائیں،کمیٹی نے ہدایات دیں کہ جن کمپینوں نے اپنے کوٹے کی مناسبت سے کسانوں سے تمباکو کی خریداری نہیں کی ان کو شوکاز نوٹسز دیے جائیں اور ان کے خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمباکو فصل کی کم سے کم قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کی جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کو ہدایات دی کہ وہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 15 دن کے اندر سفارشاتی تجویز پیش کرے ، اسد قیصر کہا کسانوں کا استحصال کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے حکومتی اداروں کو کاشتکاروں کے جائز منافع اور فصل کی بروقت فروخت کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھانے کی کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی وزیر برائے تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکسانوں کو ان کی محنت کا معقول معاوضہ ملنا چاہیے۔ فخر امام نے کہا کہ کسانوں کو اُن کی ان تھک محنت کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے اور اجلاس کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
لاہور آئی جی پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے ڈی پی او نارووال کو تبدیل کر دیا۔ ڈی پی او نارووال اسد سرفراز خاں کو...
اسلام آبادبھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کو کابل بھیج دیا گیا ہے تاہم سفیر کو بھیجنے...
لاہور لیگی رہنماءسا بق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ میرالیڈرواپس لاؤ،سابق اور موجودہ...
کراچیگورنر اسٹیٹ بینک آف کا عہدہ 4 مئی 2022 سے خالی ہے،اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر وفاقی حکومت تاحال نئے...
اسلام آباد وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے پوری قوم کو یوم ازادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ...
لاہورصدر مسلم لیگ ق وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے یوم آزادی پر اپنے بپغام میں کہا ہے کہ آج پوری قوم 75...
اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ آزاد، خود مختار اور باوقار...
لاہور رواں سال حج کی سعاد ت حاصل کرنے والے عازمین حج کو واپس لانے کیلئے شروع کیا گیا پوسٹ حج آپریشن مکمل...