ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں،مجلس تحفظ ختم نبوت

04 اگست ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کےمرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد نےکہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کابنیادی اور مرکزی نقطہ ہے ،پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ امت نے اجتماعیت اور وحدت کا ثبوت دیا ہے،دین متین اسلام کی ترویج اور آبیاری کے لئے علما حق کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ،31 اگست کو کوئٹہ میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نےدفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوئٹہ میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرصوبائی امیر مولانا عبد اللہ منیر،صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ،مولانا حافظ حسین احمد شرودی،خطیب جامع مسجد قندہاری مولانا مفتی محمد احمد خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیامقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اساسی اور قطعی عقیدہ ہے،عالم کفرمختلف حربے استعمال کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے،تحفظ ختم نبوت اہل اسلام کا مشترکہ فریضہ ہے اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بھی سازش ہرگز برداشت نہیں کریں گےمقررین نےکہا کہ ختم نبوت کی برکت کی وجہ اسلام کی تمام تعلیمات محفوظ ہیں اور امت مسلہ ہمیشہ اس عقیدے کے تحفظ لیے حساس رہی ہےعقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ قرب خداوندی اور نجات اخروی حاصل کرنے کا عمدہ اور بہترین ذریعہ ہےاسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کا فریضہ جاری رکھیں گےآئین کی دفعہ 295-Cتحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔