ترقی وخوشحالی پراجیکٹس میں بلوچستان کوشامل نہ کرنا نا انصافی ہے ٗجماعت اسلامی

04 اگست ، 2023

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیراحمد ماندائی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل، لاپتہ افرادکی بازیابی ،ساحل وبارڈرپرلوٹ مار اور چیک پوسٹو ں پر عوام کی تذلیل سے احساس محرومی جنم لے رہا ہے سی پیک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیئے جائیں ترقی وخوشحالی پراجیکٹس میں بلوچستان کو شامل نہ کرنا نا انصافی ہے بدامنی بے روزگاری،لاپتہ افراد اور بدعنوانی بلوچستان کے بڑے مسائل ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفد اورڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے مسائل کو اجاگراورانکے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہی ہے ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی، سی پیک میں اہل بلوچستان کے جائز حقوق اور عوام کیلئے پانی، بجلی، ہنر اور روزگار کی فراہمی کے لیے آواز اٹھائی ہے ۔ مقتدرقوتوں اوربدعنوان عناصرکی لوٹ مار ،سیاست دانوں کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان سیاسی، آئینی اور انتخابی بحران سے دوچار ہے منصفانہ انتخابات ہی مسائل کا حل ہے سیاسی مسائل کا سیاسی حل قومی قیادت کی جمہوری ذمہ داری ہے سیاست، ریاستی اداروں کے بعد عدلیہ بھی تقسیم در تقسیم کا شکار ہے ۔