کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،وولٹیج میں کمی بجلی کے بلوں بےتحاشا اضافے اور کیسکو انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکوئٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے زیر اہتمام م پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اورمنان چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا، جس سےکیو ڈی ایم کے چیئرمین عبدالمتین اخونزادہ جنرل سیکرٹری نذر بڑیچ،سردار حبیب خان بڑیچ،انجینئر عزیز بازئی، حاجی موسیٰ خان جمالزئی، ملک لقمان بازئی، عجب خان ناصر،عبدالخالق دومڑ اور فضل داد نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ کوئٹہ کے شہریوں پر کیسکو نے اذیت سے دوچار کر رکھا ہے ، صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود شدید گرمی کے موسم میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، پورے شہر میں سوائے اشرافیہ کے کسی کو پوری بجلی میسر نہیں،وولٹیج میں مسلسل بے تحاشا کمی کی وجہ سے قیمتی الات جلتے ہیں،پانی کی عدم فراہمی کا ذمہ دار بھی کیسکو ہے ،کیونکہ صارفین اور کیسکو کے درمیان معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے کیسکو پر نااہل اور کرپٹ افسر شاہی مسلط ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیںایک طرف بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام ہے، دوسری جانب مہنگی ترین بجلی کے بلوں سے عوام تنگ ہیں اس ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
تربت میری کے قریب سی پیک شاہراہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہےجس کی شناخت جوسک کے رہائشی علی نیاز کے نام...
کوئٹہ ایس ایچ اور کے تبادلے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے ایس ایچ او ایئر...
کوئٹہ ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی محکمہ اربن پلاننگ کے ملازم سبحان علی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،...
کوئٹہبلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہاہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے بلوچستان بار...
پنجگور پنجگورمیں شدید گرمی، درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گھروں کے اندر کمروں کا درجہ حرارت 45 سے 47...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی وفد نے ایئرپورٹ...
ڈھاڈر محکمہ تعلیم کچھی کے زیرِ اہتمام مختلف نان ٹیچنگ کیڈرز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تحریری امتحانات کا...
کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے رہائشی جلیل احمد رند نے کہا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی 2 ماہ قبل...