اسلام آباد(این این آئی) فارنزک کے ماہرامریکی ادارے نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیومیں کو ئی ردوبدل نہیں ہو ا، ادارے نے صداقت کی تصدیق کردی۔فورنزک کے ماہر امریکی ادارے نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیو فائل کی صداقت اور درستی کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ جاری کرنے والے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ʼفیکٹ فوکسʼ نے کہا کہ فیکٹ فوکس نے یہ آڈیو دو ماہ قبل حاصل کی تھی اور ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والی ایک معروف امریکی فرم سے اس کی جانچ کرائی تھی۔گیریٹ ڈسکوری(Garrett discovery)کے پاس سرکردہ ماہرین کی ٹیم ہے جس کے پاس امریکی عدالتوں کے سامنے شواہد پیش کرنے، ان کا تجزیہ کرنے اور عدالتی گواہی دینے کا طویل تجربہ ہے۔فرم کی تجزیاتی رپورٹ آڈیو فائل کی صداقت اور درستی کی تصدیق کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اس آڈیو میں کسی بھی طرح سے کوئی کاٹ پیٹ نہیں کی گئی ہے۔ تجزیاتی فرم نے آڈیو کا سپیکٹروگرام ملاحظہ کیا اور گواہی دی کہ آڈیو میں ایک لمحے کا بھی رخنہ موجود نہیں، اگر سپیکٹروگرام میں کوئی رخنہ ہوتا تو وہاں سپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا خلا موجود ہوتا۔ سپیکٹروگرام میں سیاہ رنگ کا کوئی خلا نظر نہیں آیا اور آڈیو کے شروع اور آخر میں سیاہ خلا یہ نشان دہی کرتا ہے کہ آڈیو کہاں سے شروع اور کہاں پر ختم ہوئی۔ریکارڈنگ کے 2 اعشاریہ 8 سیکنڈ بعد ریکارڈنگ بٹن کے کلک کرنے کی آواز سنائی دیتی ہے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار سے منسوب ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانےکے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہوگی۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو ٹیپ کی تردیدکی ہے۔
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے قائدنواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز...
اسلام آباد صدر مملکت آصف صفحزرداری کی نامزد خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم...
لاہورایرانی صدر کے دورہ کے پیش نظر صوبائی دارلحکومت لاہور کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ جبکہ پورے لاہور...
لاہور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے...
لاہوروزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر پنجاب حکومت نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے آج دورہ لاہور کے موقع پر وی وی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دینے کے...
کراچی ن لیگ کے رہنما راناثنا اللہ نے اپنی ہی جماعت کے ایک رہنما ئوں جاوید لطیف اور عرفان صدیقی کے بیانات...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی سے فارسی میں گفتگو کی ۔وزیر اعظم...