اسلام آباد(نمائندہ جنگ )گزشتہ مالی سال23 2022میں سگریٹ سے حاصل ہونیوالے متوقع 240ارب روپے کےٹیکس ریونیو ہدف کے مقابلےٹیکس ریونیو میں 65ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا او 175ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع ہوا ، ٹیکس ریونیو میں کمی کی بڑی وجہ ٹیکسو ں میں اضافہ ہے، آئندہ مالی سال سمگل شدہ اور غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کی مارکیٹ 50فیصد سے بڑھ جانے کا امکان ہے، ، علاوہ ازیں پاکستان میں تمباکو کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے تمباکو کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال برآمدی ہدف 42ملین گرام جس کا حجم 10کروڑ ڈالر بنتا ہے کے مقابلے میں بہت کم تمباکو برآمد ہوا، ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ فیکٹر یاں غیر قانونی طور پر تمباکو کی خریداری کے عمل میں شامل ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے میڈیا کو ایک بریفنگ میں کیا ، کمپنی کے ایکسٹرنل امور کی سربراہ سمیع زمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس چوری میں ملوث سگریٹ فیکٹریوں کی تمباکو خریداری کے عمل کو قانون کے مطابق بنایا جائے، موجودہ سیزن کے لیے 85ملین کلوگرام تمباکو کی خریداری کا کا تخمینہ جمع کروایا گیا تھالیکن ماحولیاتی تبدیلی کے باعث 13ملین کلوگرام پیداوار میں کمی ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تمباکو کی کم از کم 310روپے فی کلوگرام مقرر ہے،تمباکو کی قیمتوں میں شدید اضافہ سے برآمدات کے ہدف کا حصول ناکام ہو رہا ہے، بہت سی سگریٹ فیکٹریوں نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا۔
کراچی سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے 14دسمبر کی کال جنرل فیض کے ٹرائل کو مدنظر رکھ کر دی پی ٹی...
اسلام آباد صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی کا...
کراچی ٹرمپ کا فاکس نیوز سے نیا انتخاب 13 سال کی عمر میں باپ کو قتل کرنے والی ڈاکٹر نیشیوات ہیں، ٹرمپ نے انہیں...
کراچی چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی نےکہا ہے کہ مدارس کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونا...
اسلام آ باد سوشل میڈیا پر ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف شرانگیزی پھیلانے کےالزام پر مزیدسات ملزمان کےخلاف...
مریمری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں جس سے ٹریفک...
اسلام آ بادوزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنی دےدیا ہےWTOجنیوا میں...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلی فونک رابطہ...