سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، PHF

27 اگست ، 2023

کراچی (کلثوم جہاں) پاکستان ہیومینٹیرین فورمپ(پی ایچ یف) کے سربراہ عادل شیراز نے کہا کہ 2022 تباہ کن سیلاب نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دیرپا اثرات چھوڑے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی وسیع پیمانے پر بحالی و تعمیر نو کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو اور بحالی کا سفر کوششوں اور پائیداری کا متقاضی ہے۔ انہوں نےکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کمیونیٹز کی مکمل بحالی کا راستہ ایک پیچیدہ کوشش ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان میں قومی ترقی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پی ایچ ایف کی رکن تنظیموں نے پورےمیں 400منصوبوں پر عمل در آمد کیااور ان منصوبوں میں269ایسے اقدامات شامل تھے جو انسانی امداد فراہم کرنے کیلئے وقف تھےجبکہ 104 منصوبے ترقیاتی کاوشوں پر مرکوز تھے۔330ملین ڈالر سےزیادہ مالیت کے ان اقدامات سے ملک بھر میں 21.2 ملین سے زیادہ افراد مستفید ہوئے۔ اس موقع پر پی ایچ ایف کے کنٹری کوآرڈینیٹر سید شاہد کاظمی نے بتایا کہ پی ایچ ایف 44غیر سرکاری تنظیموں کا نمائندہ فورم ہے۔ جو حکومت، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، انسانی (INGOs)کیلئے ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔