لاہور، کراچی ،پشاور(سپیشل رپورٹر،نمائند گان جنگ ) مہنگی بجلی اور بل زیادہ آنے کے خلاف ملک بھر کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہے ۔لاہو ر ، کراچی ، پشاور ، راولپنڈی ،فیصل آباد ،شیخوپورہ، کھرڑیانوالہ،واہ کینٹ ، سرگودھا ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ، حافظ آباد ، چھانگا مانگا ،میاں چنوں ،ساہیوال ، قصور ، شورکوٹ ، بوریوالہ سمیت کئی شہروں میں شہری سراپا احتجاج رہے اور دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین نے بل نذر آتش کر دئیے ،سڑکیں بلاک کر دیں ۔احتجاج میں تاجر برادی اور وکلاء بھی شامل ہو گئی ۔دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بھاری بلوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام طاقتور طبقات بجلی چوری کر رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے واپڈا افسران و ملازمین کو بجلی کس لیے مفت دی جا رہی ہے کیا وہ بھاری تنخواہیں وصول نہیں کرتے اوپر سے ملازمین کی آشیرباد سے اربوں روپے کی بجلی چوری کی جا رہی ہے بل غریب عوام سے وصول کیا جا رہا ہے ۔روٹی کھائیں یا بل دیں ،بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور تمام ٹیکسز ختم کریں ورنہ شٹر ڈاؤن ہڑتال پر مجبور ہونگے۔ ادھر نگران وزیراعظم انوار الحق نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو آج ہونے والے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کی ہدایت کر دی ۔ اجلاس میں صارفین کو بجلی بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔دریں اثناراولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے اور حکومت سے بجلی پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ گوجرانوالا میں گیپکو آفس کا گھیراؤ کیا گیا۔ کراچی میں بجلی نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا،جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، تحریکِ لبیک پاکستان اور شہر کی تاجر برادری نے حکومت پر شدید تنقید کی کہ وہ عام عوام کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دے رہی،لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران سپریم کونسل نے کہا بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف تاجر تنظیمیں ملک گیر احتجاج کریں گی، شٹر ڈائون اور پہیہ جام بھی ہوگا، احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت بلوں میں اضافہ واپس نہیں لے گی،علاوہ ازیں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی گئی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں میں شامل اضافی قیمت اور ٹیکس فوری ختم کئے جائیں۔ سمندری روڈ، ستیانہ روڈ، ڈی ٹائپ کالونی، جڑانوالہ روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مظاہرین نے بجلی کے بل جلا کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے بجلی چوری پر قابو پائے اور مفت بجلی استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین سے یہ سہولت واپس لے۔ مظاہرین کے مطابق فیسکو کے میٹر ریڈرز 30 دن کی بجائے 36 دن یا اس سے بھی تاخیر سے بجلی کے میٹرز کی ریڈنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بجلی کی قیمت میں ہونے والے سرکاری اضافے کے ساتھ ساتھ فیسکو ملازمین کی غفلت اور نااہلی کے باعث مزید اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔کھرڑیانوالہ میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بل ادانہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔مرکزی انجمن تاجران و دیگر تنظیموں نے مل کر میلاد چوک بجلی کی ہو شربا بڑھتی ہوئی قیمتوں اور منہگائی کے خلاف احتجاج کیا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بلوں کو جلایا گیا۔شیخوپورہ میں سیاسی جماعتوں وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کی طرف سے ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سرگودھا میں بجلی کے بھاری بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تاجروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کئے رکھا اور شدید نعرے بازی کرتے رہے جبکہ تاجروں نے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجاً بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلز جلا دیئے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، چھانگا مانگا روڈ، دربار شیخ علم دین اور مستووال میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا جب کہ شیخوپورہ میں وکیلوں نے احتجاج کے دوران بجلی کے بل جلادیے۔حافظ آباد میں مرکزی انجمن تاجران کے زیرا ہتمام شہر کے تاجروں اور دوکانداروں نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔حافظ آباد میں نجی سکول کے معصوم بچوں نے کپڑے اتار کر علی پورروڈ سے ماہر تعلیم رانا مقصود احمد کی قیادت میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف ریلی نکالی اور بعدازاں ونیکے چوک میں بجلی کے بلوں کو نذر آتش کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ بچوں اور طلبہ نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کی وجہ سے انکے والدین کے لئے انکے تعلیمی اخراجات برداشت کرنا بھی محال ہوگیا اور انکے گھروں کا بجٹ درہم برہم ہوکررہ گیا ہے۔ بچوں نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ وہ انہیں جینے کے حق سے محروم نہ کرے اور بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف دے ۔سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،سرجیکل ایسوسی ایشن سمیت دیگر سماجی تنظیموں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بل میں شامل بے جا ٹیکسز کے خلاف اجتحاج کیا اور دھرنا دیا ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔خوشاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا بجلی بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو تحریک چلائیں گے ۔مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگانے کے ساتھ گیپگو کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔بجلی کے بلوں میں اضافے پر چنیوٹ کے شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ شہریوں نے جھنگ روڈ پر بجلی کے بلوں کو آگ لگاتے ہوئے ان کی آدائیگی سے انکار کے بعد احتجاج کو وسیع کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ بجلی میٹر اتارنے والے عملے کے ساتھ بھی متعدد مقامات پر عوام کی تلخ کلامی ہوتی رہی۔پیرمحل میں بار ایسوسی ایشن نے مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی ۔ بجلی کے بلوں کے ٹیکسوں اور یونٹ کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافوں پر منڈی شاہ جیونہ اور شورکوٹ کے نواحی علاقہ قائم بھروانہ اور میرک سیال کی عوام بھی سڑکوں پر نکل آئی اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے بجلی کے بل جلا دئیے۔ بورے والا کے نواحی گاوں 445 ای بی میں علاقہ مکینوں نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس شامل کر کے بل بھیجنے پر شدید احتجاج کیا ۔ڈنگہ میں بھاری بجلی بلوں کے باعث درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر گاؤ ں بھلیسرانوالہ اور سندھانوالہ کے صارفین نے واپڈا افس ڈنگہ کے سامنے شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کیا ۔خوشاب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ پر بھر پور مذمت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر یہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو بار تحریک چلائے گی۔ چک 51ایم بی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ہم بل جمع کرائیں یا بچوں کو روٹی کھلائیں حکومت بجلی کے بلوں کو معقول بنائے ادھر انجمن تاجران خوشاب اور جوہرآباد کے الگ الگ اجلاسوں میں بھی بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ظفروال میں بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکسز اور مہنگی بجلی کے خلاف سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کا ختم نبوت چوک ظفروال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دینہ میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ قصور کے نواح سہجرہ میں مقامی لوگوں نے واپڈا کی اوور بلنگ کیخلا ف احتجاج کیا ۔صفدر آباد میں مرکزی انجمن تاجران و دیگر تنظیموں نے مل کر میلاد چوک بجلی کی ہو شربا بڑھتی ہوئی قیمتوں اور منہگائی کے خلاف احتجاج کیا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کے بلوں کو جلایا گیا۔
کراچی ایرانی خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو پرانے ایئر فورس ون میں سفر کا مشورہ ،سیکرٹ سروس نے احتیاطاً پرانا طیارہ...
کوئٹہ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی۔ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے...
اسلام آباد برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کیپٹن چوہدری عثمان ٹیپو رواں ماہ پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آ باد بیور و کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے...
اسلام آباد اداروں پر گمراہ کن الزامات ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ۔ سینئر سول جج عباس...
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیو...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...