نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کی تیاری وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا

27 اگست ، 2023

اسلام آباد (آن لائن) نئی نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کی تیاری، وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کا گزٹ نوٹی فیکیشن جاری کردیا، ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع اور 3265 شماریاتی چارجز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کا گزٹ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے حلقہ بندیوں کیلئے سینسز اضلاع،شماریاتی چارجز اور سرکل بلاکس کی تعداد الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔گزٹ نوٹی فیکیشن کے مطابق ملک بھر میں 475 شماریاتی اضلاع اور 3265 شماریاتی چارجز ہیں،ملک میں 20 ہزار 585 شماریاتی سرکل اور 1 لاکھ 80 ہزار شماریاتی بلاکس ہیں۔ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات میں حلقہ بندیوں کے بعد جلد از جلد انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔