اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ اگر کوئی نوجوان پاکستان چھوڑ کر امریکا اور یورپ میں آباد ہونےکا فیصلہ کرتا ہے تو یہ مثبت چیز ہے، ا س رجحان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، وہ نوجوانوں کے ملک چھوڑ کر جانےکو منفی نظر سے نہیں دیکھتے، مگر انہیں اس بات پر گزشتہ 2 روز سے ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میرے بیان کا کچھ حصہ کاٹ کر ٹرولنگ کی گئی، میں سمجھتا ہوں باہر جانے والا نوجوان خاندان کی روزی کا سبب بنتا ہے اور ترسیلات زر کے ذریعے معیشت میں بھی مثبت حصہ ڈالتا ہے۔ امریکا کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی امریکا، یورپ یا کہیں بھی جاتا ہے یہ صرف چیلنج نہیں ایک موقع بھی ہے، بہتر مواقعوں کے حصول کیلئے نوجوانوں کے دیگر ممالک جانے کو برا نہیں سمجھتا، کیا یہ پہلی بار ہےکہ نوجوان ملک سے باہر جا رہے ہیں ؟ بالکل نہیں، ہرماہ اور ہر سال لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں یہ معمول ہے، جب یہ لوگ واپس آتے ہیں تو صرف دولت ہی نہیں پیشہ وارانہ مہارت بھی لاتے ہیں، میرے لیے اہم یہ ہےکہ آپ جہاں بھی ہوں کامیاب ہوں، اگر آپ بیکار ہیں تو اپنے ملک میں ہوں یا کہیں، یہ مسئلہ ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...