اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان میں فی یونٹ بجلی 52روپے یونٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بھارت میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً 14سے 15روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ پاکستانی روپے میں 19روپے سے بھی کم تقریبا 18روپے یونٹ ہے۔پاکستانی روپیہ بھارتی روپے کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں بھی اپنی قیمت کھو بیٹھا ہے، بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ 6اعشاریہ سات ٹکے میں دستیاب ہے جو پاکستانی روپے میں 12روپے ساٹھ پیسے بنتا ہے۔ اسی طرح انڈیا میں بجلی کا ایک یونٹ 3سے 5بھارتی روپے میں دیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 15سے 18روپے بنتی ہے۔ بنگلہ دیش کا ٹکہ پاکستان کے 2روپے 76پیسے کے برابر ہے جبکہ انڈین روپیہ پاکستان کے 3روپے 63پیسے کا ہو گیا ہے۔ ایک امریکی ڈالر پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 317روپے پچاس پیسے تک چلا گیا ہے جبکہ ایک امریکی ڈالر بنگلہ دیش میں 110بنگلہ دیشی ٹکوں سے بھی کم ہے۔ امریکی ڈالر بھارت میں 82روپے پچپن پیسے انڈین روپے کا مل رہا ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیاء میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی رونما ہو گئی ہے۔ اس کمی کے ذمہ دار پاکستان کے وہ مافیاز ہیں جنہوں نے پاکستان میں کارٹلائزیشن کر رکھی ہے۔ اسی طرح اسکی ذمہ داری آئی پی پیز کے ساتھ 2019ء سے 2021ء کے حکمرانوں پر بھی ہے جنہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں بجلی کی فی یونٹ قیمت کی ادائیگی ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے کی ترمیم آئی پی پیز کے ساتھ پہلے سے موجود ساورن معاہدے میں نہیں کی۔ اس طرح آئی پی پیز جو بجلی واپڈا کو دے رہے ہیں انکی قیمت ڈالروں میں پاکستانی قوم کو دینا پڑ رہی ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...