نئی دہلی(جنگ نیوز)معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا۔ سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام لگادیا۔ معروف بھارتی قانون دانپرشانت بھوش کاکہناہے کہ 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی۔دہشتگر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی۔معروف بھارتی قانون دان پرشانت بھوشن کے مطابق کے مطابق بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کارروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی۔ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں۔انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے۔سینئر بھارتی قانون دان نے کہا کہ مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا۔انہوں نے کہا کہ ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دینگے۔پرشانت بھوشن نے بتایا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلیجنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا۔پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں۔
کراچی ایرانی خطرے کے پیش نظر ٹرمپ کو پرانے ایئر فورس ون میں سفر کا مشورہ ،سیکرٹ سروس نے احتیاطاً پرانا طیارہ...
کوئٹہ محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی۔ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے...
اسلام آباد برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کیپٹن چوہدری عثمان ٹیپو رواں ماہ پاکستانی ہائی کمیشن...
اسلام آ باد بیور و کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے...
اسلام آباد اداروں پر گمراہ کن الزامات ، وزیر اعلی سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتار ی برقرار ۔ سینئر سول جج عباس...
اسلام آباد گریڈ 20 کی افسررئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر مقرر ، مبشر حسن ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیو...
کراچی اوورسیز پاکستانیوں نے جون 2026 میں 3.5 ارب ڈالر کا زر مبادلہ وطن بھیجا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ جون کی نسبت 2...
اسلام آباد پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19...