محمد علی شہزادہ چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ مقرر

02 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر محمد علی شہزادہ کو چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ مقرر کیا ہے۔ محمد علی شہزادہ کا تقرر فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن عثمان یعقوب خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 20 کے افسر چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد محمد آصف کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کیا ہے۔