تحفظ ختم نبوت ہرکلمہ گو کے ایمان کالازمی جزو ہے،امیر العظیم

06 ستمبر ، 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت اتحاد العلماء کے زیر اہتمام ختم نبوت کنونشن ہوا۔سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ہر کلمہ گو کے ایمان کا لازمی جزو ہے ۔ اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے ۔ عبدالعزیز عابد نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور ان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو اسلامی اقدار و روایات سے روشناس کریں ۔ مولانا عبد المالک ، مولانا عبد الشکور راشد ، مولانا مختار خان سواتی ، قاری وقار چترالی ، نائب امیر ل میاں ذکر اللہ مجاہدنے بھی خطاب کیا ۔