اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن نے تعلیمی وظائف کیلئے فارموں کااجراء کردیا

06 ستمبر ، 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر،خصوصی رپورٹر ) اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان نے وفاقی ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف برائے سال 2023-24ء کیلئے فارموں کا اجراء کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ویلفیئر آفیسر انچارج ثوبیہ عامر کے مطابق ریٹائرڈ، مرحوم اور حاضر سروسز ملازمین کے زیر تعلیم بچے یہ فارم دفتر سٹاف ویلفیئر واقع اے جی آفس کمپاؤنڈ سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ وظائف صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ مختلف کورسز میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو دیے جائیں گے۔پاکستان پوسٹ آفس، پی ٹی سی ایل، پاکستان ریلویز، نادرا اور بینکنگ سیکٹر کے ملازمین اس سکیم میں شامل نہیں ہیں۔ ہر لحاظ سے مکمل فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔