10نامعلوم افراد کی لاشیں سپردخاک،مزید2برآمد

06 ستمبر ، 2023

لاہور( کرائم رپورٹر سے ، کرائم رپورٹر ) بھاٹی چوک سے 45 سالہ ،سبزہ زار ملتان روڈ سے 55 سالہ نامعلوم افرد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ دونوں کے نشی ہونے کاشبہ ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے مختلف علاقوں میں سے ملنے والی 10 لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر سگیاں قبرستان میں امانتاً سپردخاک کردیا۔