حوالہ ہنڈی، سمگلنگ میں ملوث11 ملزمان گرفتار، دکا نیں اور دفاتر سیل

15 ستمبر ، 2023

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے کراچی زون کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کرنسی سمگلرز اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے8مقامات پر چھاپے مار ے گئے، غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث11ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے 4.6 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 49ہزار امریکی ڈالر، ہزار یورو اور 3.1 کروڑ پاکستانی روپے ضبط کیے گئے، کارروائیوں کے دوران دکانوں اور دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔