قاہرہ ( آن لائن ) بین الاقوامی دفاعی جنگی مشق برائٹ اسٹار مصر میں جاری ہے، برائٹ اسٹار کی اختتامی تقریب 17 ستمبر کو منعقد ہوگی، پاک فضائیہ کے جے ایف17تھنڈر طیارے برائٹ اسٹار مشق میں شریک ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد نجیب ایئربیس پر مشقوں میں34ممالک کے 8 ہزار کے لگ بھگ اہلکار شریک ہوئے ہیں، ایکسرسائز برائٹ اسٹار میں 15 ممالک بطور مبصر شریک ہیں، یہ مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور پرانی جنگی مشقیں ہیں، اور تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی فضائی افواج ایک ساتھ کسی جنگی مشق میں شریک ہیں، ذرائع کے مطابق النجم الساطع 2023 یا برائٹ اسٹار میں مختلف ممالک کے زمینی دستے، آرمرڈ وہیکلز، آرٹلری یونٹس شریک ہیں، بحری اور فضائی اثاثوں کے ساتھ میزبان مصر اور امریکا کی اسپیشل فورسز کے دستے بھی مشقوں کا حصہ ہیں، ان مشقوں کی قیادت یو ایس سینٹرل کمانڈ اور مصرکی فوج کر رہے ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...