ڪلندن (سعید نیازی) نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ اچھے دوست اور قریبی شراکت دار ہیں۔حکومت پاکستان اور برٹش کونسل کے اشتراک سے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرزمیٹنگ کے مندوبین کے اعزاز میں لندن میں استقبالیہ دیا گیا ،کامن ویلتھ کے رکن ممالک سے یوتھ منسٹرز ، اعلی عہدیداران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے استقبالیہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔استقبالیہ میں برٹش پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات اور نمایاں کاروباری افرادبھی موجود تھے ۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے استقبالیہ میں شریک مندوبین کو خوش آمدید کہا ۔نگران وزیر خارجہ نے بہترین انتظامات کرنے پر کامن ویلتھ سیکرٹریٹ ،سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی-انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر برٹش کونسل اور حکومت برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اچھے دوست اور قریبی شراکت دار ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ ورثے، اقدار اور باہمی خیر سگالی پر مبنی ہے۔نگران وزیر خارجہ نے برطانیہ میں موجود16 لاکھ برٹش پاکستانیوں کو ملک کا اثاثہ قرار دیا اور پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ میں ان کے مثبت کردار کو سراہا۔سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت کو سراہا اور پاکستان کی ثقا فتی خوبصورت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ برٹش کونسل تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں پاکستان کی مستقل ساتھی رہی ہے، پاکستان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس سال کی میٹنگ کامحورنوجوانوں کی ترقی اور فلاح بہبود تھا جو کہ دولت مشترکہ اقوام کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور شرکت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تباہ کن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی لہٖذا مستقبل میں اس تباہی کو روکنے کیلئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ برطانیہ جیسے دوستوں کے مثالی تعاون کے ذریعے گزشتہ سال کے سیلاب کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کو مدد ملی۔ 153 ملین نوجوان پاکستان کی اُمید ہیں۔پاکستان کی 190 یونیورسٹیوں سےہر سال 3 لاکھ سے زائد گریجویٹ نکل رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی فری لانس کام کے لیے سب سے زیادہ منافع بخش ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ہمارا آئی ٹی سیکٹر کامیاب سٹارٹ اپ تیار کر رہا ہے اور وینچر کیپیٹل فنڈز کو راغب کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ اچھے دوست اور قریبی شراکت دار ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ ورثے، اقدار اور باہمی خیر سگالی پر مبنی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...