ڪراولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کردیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیئے کہ سائفر موصول ہوا تو پھر کدھر گیا؟میرے سٹاف کے پا س بھی آتا تو مجھے دیکھنا تو ہےنا،وکیل نے کہا کہ سیکرٹ ایکٹ 2023میں سائفر اپنی تحویل میں رکھنا جرم ہے لیکن یہ قانون ابھی نافذ نہیں ہوا ،سپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ سماعت ان کیمرہ ہے، پی ٹی آئی وکلا ویڈیوز بناتے ہیں، اس پر جج نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا نے دلائل دیئے۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سلمان صفدر نے تحریری دلائل لکھوائے۔ سلمان صفدر نے کہا کہ تاریخ میں اتنا کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا جتنا چیئرمین پی ٹی آئی کو بنایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی محب وطن پاکستانی ہیں، انکے خلاف 180 سے زائد کیسز درج کئے گئے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ کیس فرد واحد کا نہیں بنتا، اس میں تو ساری کابینہ کو پراسیکیوٹ کرنا پڑے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری قابل ضمانت دفعات میں ہوئی،سات مارچ 2022ء کو وزارت خارجہ میں سائفر موصول ہوا، وزیراعظم کے سٹاف کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ دیکھیں وہ ڈاکومنٹ کدھر گیا؟ یہ اسٹاف کا احتساب بنتا ہے۔ وکیل عمران خان سلمان صفدر نے کہا کہ سائفر کے ڈاکومنٹ کا متن کسی جگہ پبلک میں کبھی نہیں دیا گیا ۔ وکیل نے کہا کہ عطا تارڑ کو پتہ تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہو چکے ہیں، سائفر کابینہ سے ڈی کلاسیفائیڈ ہوا۔ یہ کہہ کر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کرلئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اگر سائفر چوری ہوگیا تھا تو اس پر دوسری کابینہ میٹنگ کیسے ہوئی؟ بابر اعوان نے کہا کہ سر میں کچھ دکھانا چاہتا ہوں، اس پر جج نے مسکرائے ہوئے کہا کہ کیا آپ سائفر دکھانا چاہتے ہیں؟ بابر اعوان نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کی ویڈیو گفتگو موبائل فون کے ذریعے عدالت کو دکھائی اور کہا کہ ویڈیو میں کہا گیا کہ سائفر نہیں، وہ کاغذ تھا،جب اعظم یہاں نہیں تو یہ کیس مزید تفتیش کا کیس ہے۔ یہ کہہ کر بابر اعوان نے بھی دلائل مکمل کرلئے۔ وکیل گوہر علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹ ایکٹ قانون 1923کے تحت سائفر اپنے پاس رکھنا جرم نہیں ، سیکرٹ ایکٹ 2023میں سائفر اپنی تحویل میں رکھنا جرم ہے لیکن یہ قانون ابھی نافذ نہیں ہوا۔شاہ محمود کے وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ جو مقدمہ درج کیا اس مد میں یہ کوئی دستاویزات تو پیش کریں، شاہ محمود نے صرف پریس کانفرنس نہیں کی اسی لیے نام ڈال دیا، اگر فیکٹس ہی ٹوئسٹ ہوگئے تو سیکریسی کہاں گئی؟ جج ابو الحسنات نے کہا کہ دو باتیں کلئیر کریں، سائفر وزارت خارجہ سے گیا؟ وہ دستاویزات کہاں ہیں؟ وزارت خارجہ کا ڈاکومنٹ الگ ہے، آرمی چیف کا الگ ہے، وزیراعظم آفس کا الگ سائفر ڈاکومنٹ ہے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آپ کا آفس آپ کو ڈاکومنٹ دیتا ہے آپ کے آفس کے عملے کی ذمہ داری ہے اسے سنبھالنا۔جج نے کہا کہ ڈاکومنٹ وزارت خارجہ سے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے پاس گیا، سننے میں آرہا ہے وہ ڈاکومنٹ گم ہو گیا، وہ ڈاکومنٹ کہاں گیا ؟ اس پر شاہ محمود کے وکیل نے کہا کہ ڈاکومنٹ وزارت خارجہ میں ہے، ڈاکومنٹ کی ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری کی ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا کی تعداد پر اعتراض اٹھادیا، شاہ خاور نے کہا کہ سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت ہے، پی ٹی آئی وکلا ویڈیوز بناتے ہیں،غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے نکالا جائے یا حلف لیا جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے غیرمتعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنادیا گیا۔ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔؎
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...