بابری مسجد کی جگہ رام مندرجنوری میں کھول دیا جائیگا

15 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا پہلا مرحلہ دسمبر میں مکمل ہو جائے گا جسے آئندہ سال جنوری میں کھول دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیکے مطابق شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیراتی کمیٹی کے چیئرمین نریپیندر مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ نریندر مودی کو افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مندر کا گراؤنڈ فلوردسمبر 2023 میں مکمل ہو جائے گا اور ایک بار جب یہ مکمل ہو جائے گا اور جب مودی دورہ کر لیں گے تو ہم ا سے کھول دیں گے۔