مفتی تقی عثمانی کا پاکستانی لڑکیوں کے مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر اظہار برہمی

15 ستمبر ، 2023

کراچی(این این آئی)ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے پانچ پاکستانی لڑکیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔مِس یونیورس کے مقابلے کی تقریب اس سال ایل سلواڈور میں منعقد کی جائے گی۔ جس کیلئے پاکستان سے پانچ لڑکیوں کو فائنل کر لیا گیا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر یہ سچ ہے تو ہم کہاں تک نیچے گریں گے؟۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس خبر کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور کم از کم ملک کی نمائندگی کا تاثر زائل کرے۔