نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ17ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

15 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (آئی این پی ) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ17ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ 16 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاوس خالی کردیا ہے اور چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔