اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب 156 ملزمان کو اپنی ریڈ بک میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے کی سال 2023کیلئے مرتب کردہ ریڈ بک میں 8 خواتین انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں جب کہ ریڈ بک میں شامل ملزمان ملک بھرمیں درج مقدمات میں ایف آئی اے کو انتہائی مطلوب ہیں۔ حکام کے مطابق ریڈ بک میں شامل مطلوب ملزمان کی اکثریت کا تعلق ایف آئی اے پنجاب کے کیسز سے ہے، ایف آئی اے پنجاب کو 106، اسلام آباد کو 34، کراچی کو 12، بلوچستان اور کے پی کو 2 دو ملزمان مطلوب ہیں۔ریڈ بک کے مطابق پنجاب کو مطلوب ملزمان کے خلاف لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان میں مقدمات درج ہیں۔ حکام نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز اور اسمگلنگ کے خلاف 5 سالہ نیشنل ایکشن پلان کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،قومی، صوبائی اور ضلعی سطع پر ٹی آئی پی کمیٹیوں کے قیام سے ٹریفک ان پرسن کے خلاف کارروائی میں بھی مدد ملی ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...