پی ٹی آئی کی 90دن میں انتخابات کرانےکی درخواست اعتراضات کیساتھ واپس

15 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی90دن میں انتخابات کرانےکے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی90دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔