کابینہ کمیٹی نے17افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی

15 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے17افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی۔وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کردی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے۔