لندن (پی اے) ویسٹ یارک شائر پولیس نے Liversedge میں ایک سابق کمرشل جگہ پر چھاپے مار کربھنگ کے2ملین پونڈ مالیت کے کم وبیش 4,000 پودے ضبط کرلئے۔ پولیس نے موقع سے5افراد کو منشیات سپلائی کرنے کی نیت سے انھیں اپنے پاس رکھنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا۔ اس جگہ کا فارنزک معائنہ کیا جا رہا ہے۔ انسپکٹر وینیسا برگز کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بھنگ کے پودوں کی ضبطی کے بعد اب معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ بھنگ کی کاشت اور بھنگ سے بنی ہوئی اشیاء کی خریدوفروخت منظم جرائم کے زمرے میں آتی ہے، جس سے مزید کرمنل سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے، جس سے کمیونٹیز کے مصائب میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں باٹلے اور اسپن کے علاقے کے لوگوں کی مشکور ہوں، جنھوں نے ہمیں اس نشہ آور شے کی تیاری اور مجرمانہ سرگرمیوں سے مطلع رکھا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...