تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، امریکا

15 ستمبر ، 2023

واشنگٹن(این این آئی )افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی مس ویسٹ نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان علاقائی سالمیت کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے،ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔گزشتہ روز واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، ٹی ٹی پی اور طالبان کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہیں۔