انسداد دہشتگردی عدالت ، یاسمین راشد کی علاج کیلئے درخواست منظور

15 ستمبر ، 2023

لاہور (آئی این پی ) انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے علاج کے لیے دائر درخواست منظور کرلی۔ سابق وزیر صحت نے کینسر کے علاج کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کی تھی جس میں انہوں نے سروسز ہسپتال سے کینسر کے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی او ر نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل حکام ان کو ہسپتال میں کینسر ٹیسٹ کیلئے لے کر جائیں۔