بجلی چوروں سے وصولیاں ایک ارب سے تجاوز کر جائیں گی ، راشد لنگڑیال

15 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں سے وصولیاں ایک ارب روپے سے تجاوز کر جائیں گی ۔ سوشل میڈیا پر اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں سے 95 کروڑ 10 لاکھ وصول کر لیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 490 بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔راشد لنگڑیال کے مطابق4241 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔