پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور

15 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)کے پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔وزارتِ قانون نے اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر نے 9 ستمبر کو استعفیٰ دیا تھا، جو وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گیا تھا،انکی مدتِ ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔ اصغر حیدر نے اس حوالے سے بتایا کہ استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔