ڈالر مزید سستا ہو گیا

15 ستمبر ، 2023

کراچی(جنگ نیوز)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔اوپن مار کیٹ میں ڈالر3روپے سستا ہوا اور ایک ڈالر کا بھاؤ 298 روپے کا ہے۔انٹر بینک میں بھی امریکی ڈالر 1.12 روپے سستا ہو کر297روپے70پیسے کا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر298روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔