مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد3500ہوگئیں

15 ستمبر ، 2023

رباط(این این آئی)مراکش میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3500ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار 674 ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اسپتالوں میں بھی زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے مراکش کے لیے 112ملین ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ مراکش نے اب تک چین، اسپین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کی امدادی پیشکش قبول کی ہیں۔