قومی ائرلائن سنگین مالی بحران کا شکار ، ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ ہوسکیں

15 ستمبر ، 2023

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن کا مالی بحران مزیدشدت اختیار کر گیا جس سے ادارے کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ، ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں اور فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہو اہے ۔ حکومت کی طرف سے قومی ائیر لائن کی مالی مددنہ ہوسکی ، مالی مشکلات کے باعث لیزنگ کمپنیوں کی ادائیگی اور ایندھن کے حصول میں بھی پریشانی کا سامنا ہے،15 طیارے بدستورگراؤنڈ ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ تاحال ملازمین کو اگست کی تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں،فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہو اہے،گذشتہ روز کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعددپروازیں کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ مالی مشکلات کے پیش نظرایندھن کے حصول میں بھی ادارے کو مشکلات ہیں ، تاخیر سے ایندھن ملنے کے باعث بھی فلائٹس متاثر ہورہی ہیں۔