بنگلادیش میں شارکٹ سرکٹ سے آگ، سینکڑوں دکانیں جل گئیں

15 ستمبر ، 2023

ڈھاکا(این این آئی)بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے سینکڑوں دکانیں جل گئیں۔ ڈھاکا کی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ دکانیں کھلنے سے قبل پیش آیا، کوکنگ آئل اور پلاسٹک جیسی اشیا کی بڑی مقدار کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔حکام کے مطابق فوجی دستوں اور فائر فائٹرز نے 6 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، دکانیں بند ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر سروس کے اہلکار شاہجہان سکندر کا کہنا تھا کہ آگ ممکنہ طور پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔