نئی دہلی (اے پی پی)حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کا 410واں سالانہ عرس مبارک سرہند شریف میں منعقد ہوا جس میں127پاکستانی زائرین نے شرکت کی۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور اعزاز خان نے 16 ویں صدی کے عظیم اسلامی سکالر حضرت مجدد الف ثانیؒ کے مزار پر حاضری دی۔ ناظم الامور اور زائرین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ناظم الامور نے زائرین کے دورہ میں سہولت فراہم کرنے پر سجادہ نشین خلیفہ سید محمد صادق رضا اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...