لاہور(صباح نیوز)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا۔لاہور ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے کہا کہ توانائی ہر ملک کے لئے اہم ضرورت ہے، انڈسٹری کیلئے توانائی کی سخت ضرورت ہوتی ہے، توانائی کے لئے بیرون و اندرون ملک کی کمپنیاں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوچ کے نئے زاویے کھولنے کے لئے توانائی نمائش ملک و کمپنیوں کے لئے مفید ہوتی ہیں، پاکستان میں 2013 سے پہلے توانائی کا بہت زیادہ بحران تھا مگر نواز شریف حکومت انرجی کے نئے پلانٹس لے کر آئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کول انرجی سستی توانائی ہے جس کے میدان میں انڈونیشیا اور ملائشیا بھی آرہے ہیں۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ نواز شریف دور کے توانائی کے منصوبوں میں کوئی کرپشن نہیں ملتی تھی، توانائی پر 2013 سے 2018 کے دوران نیٹ میٹرنگ لائی گئی۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...