اسلام آباد (این این آئی)سربراہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر رد عمل دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں۔ صدر کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی پی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کروائے۔
بیجنگ چائنہ میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر چن ینگ لین نے کہا کہ چائنہ میٹرولوجیکل...
اوٹاوہ کینیڈا میں تعلیم کے حصول کیلئے جانے والے بھارتی طلباء کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ملازمتیں...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا۔...
اسلام آبادتحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے اب تک باضابطہ شوکاز نوٹس ملا نہیں...
اسلام آباد پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاکستان میں مذہبی آزادی کا...
اسلام آباد وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کاروباری برادری پر زور...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت منشیات کے جرائم میں ملوث اسیران...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور...