اسرائیل کے شام میں فضائی حملے،2فوجی ہلاک، 6زخمی

15 ستمبر ، 2023

بیروت(آئی این پی)اسرائیل نے شام کے وسطی علاقے میں دفاعی تنصیبات پر فضائی حملے کیے جن میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ رات کو لبنانی فضائی حدود سے شام کے وسطی صوبے میں فوجی مقامات کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا، شام میں صدر بشار الاسد کی جائے پیدائش کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس میں دو شامی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ۔