اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ میں90دن میں انتخابات کرانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس کردی گئی، بغاوت کیس میں فواد چوہدری پر فرد جرم27ستمبر کوعائد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر پی ٹی آئی کی 90دن میں الیکشن کرانے کی درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا عتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔ اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27ستمبر مقرر کر دی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کے ریکارڈ کی مصدقہ نقول وکیل صفائی کو دی گئیں۔تفتیشی افسر محمد علی ریکارڈ سمیت جبکہ فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل فرید کے ہمراہ جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...